VoyForums
[ Show ]
Support VoyForums
[ Shrink ]
VoyForums Announcement: Programming and providing support for this service has been a labor of love since 1997. We are one of the few services online who values our users' privacy, and have never sold your information. We have even fought hard to defend your privacy in legal cases; however, we've done it with almost no financial support -- paying out of pocket to continue providing the service. Due to the issues imposed on us by advertisers, we also stopped hosting most ads on the forums many years ago. We hope you appreciate our efforts.

Show your support by donating any amount. (Note: We are still technically a for-profit company, so your contribution is not tax-deductible.) PayPal Acct: Feedback:

Donate to VoyForums (PayPal):

Login ] [ Contact Forum Admin ] [ Main index ] [ Post a new message ] [ Search | Check update time | Archives: 123[4] ]
Subject: نیر مدنی


Author:
Zubair Ahmed Madani
[ Next Thread | Previous Thread | Next Message | Previous Message ]
Date Posted: 01:23:07 08/12/10 Thu

نیرمدنی ھندوپاکستان کے معروف شاعر اور تحریک آزادی کے ایک ممتازرھنما 12 اگست 1983 کو کراچی میں انتقال کیا- نیرمد‏نی کا اصل نام سید محمد مد‏نی تھا جبکہ نیّران کا تخلص تھا۔ انکا آبائی وطن موضع بہادرپورضلع الہ آباد ہے جو انڈیا کے صوبے یوپی میں واقع ہے۔ وہ 1913 میں پیدا ہوئے اورجب انکی عمر د‏س سال تھی تو ان کے والد الہ آباد کی سکونت ترک کرکے بسلسلۂ روزگارکانپور آگئے۔ نیرمد‏نی کے والد سید محمد حسین رحمتہ اللہ علیہ ایک جید عالم تھے۔ انہوں نے نیرمد‏نی کوابتدامیں عربی، فارسی حدیث اور فقہ کی تعلیم دی اوراسکے بعد انہیں برصغیر کے عظیم دینی تعلیم کے ادارے دارالعلوم دیوبند بھیج دیا جہاں مولانا اشرف علی تھانوی رح کی نگرانی میں دینی تعلیم کے حصول کا آغاز کیا۔ غارغ التحصیل ہونے کے بعد رسم دستاربندی سے چند روزقبل سید محمد حسین کا انتقال ہوگیا جس کے بعد نیرمدنی نے انہی کی جگہ مسجد کا‏نپورٹینری میں جومحلہ بھّنانہ پورہ میں تھی امامت و خطابت کا منصب سنبھالا۔ اس وقت نیرمد‏نی کی عمرمحض انیس سال تھی۔
نیرمد‏نی نے باقاعدہ شاعری کا آغاز1933 میں کیا جب انہوں نے اپنا پہلا طرحی مشاعرہ پڑھا اورطرحی غزل کے اس شعر پربے پناہ داد وصول کی؛
پایا مجاز ہی سے حقیقت کا راستہ
مجھہ کومذاق عشق نے انساں بنادیا
اس کے بعد نیرکی شاعری مقبول ہوتی گئی اورکانپور، لکھنؤ، قنوج وغیرہ کے تقریبا ہر مشاعرے میں انکی شرکت لازمی سمجھی جانے لگی۔ انکی غزلیں، نظمیں اورقطعات کانپورکے بڑے اخبارات وجرائد قومی اخبار، صداقت اوربیدار میں باقاعدگی سے شائع ہوتے تھے۔
نیر مدنی

[ Next Thread | Previous Thread | Next Message | Previous Message ]


[ Contact Forum Admin ]


Forum timezone: GMT-8
VF Version: 3.00b, ConfDB:
Before posting please read our privacy policy.
VoyForums(tm) is a Free Service from Voyager Info-Systems.
Copyright © 1998-2019 Voyager Info-Systems. All Rights Reserved.