VoyForums
[ Show ]
Support VoyForums
[ Shrink ]
VoyForums Announcement: Programming and providing support for this service has been a labor of love since 1997. We are one of the few services online who values our users' privacy, and have never sold your information. We have even fought hard to defend your privacy in legal cases; however, we've done it with almost no financial support -- paying out of pocket to continue providing the service. Due to the issues imposed on us by advertisers, we also stopped hosting most ads on the forums many years ago. We hope you appreciate our efforts.

Show your support by donating any amount. (Note: We are still technically a for-profit company, so your contribution is not tax-deductible.) PayPal Acct: Feedback:

Donate to VoyForums (PayPal):

Login ] [ Contact Forum Admin ] [ Main index ] [ Post a new message ] [ Search | Check update time | Archives: 123[4] ]
Subject: Chief Justice Should Resign


Author:
Ahmed
[ Next Thread | Previous Thread | Next Message | Previous Message ]
Date Posted: 06:14:47 06/07/12 Thu

چیف جسٹس صاحب مستعفی ہوجایئں
چیف جسٹس کا بیٹا اور چیف جسٹس خود بھی ھمیشہ متنازعہ رہے ہیں، جس کیس میں پرویز مشرف نے انہیں معزول کیا تھا وہ کیس ابھی تک عدالت میں موجود ہے لیکن اسکی کبھی سماعت نہیں کی گئی۔ اب جبکہ انکا بیٹا ایک بار پھر الزامات کا سامنا کررہا ہے تو اخلاقیات کا تقاضہ ہے کہ چیف جسٹس اپنے عہدے سے مستعفی ہو جایئں تاکہ ان پر اس کیس پر اثر انداز ہونے کا الزام نہ آئے۔ خود افتخار چوھدری صاحب بھی اس طرح ایک متنازعہ شخصیت ہیں کہ وہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں اور انہوں نے اپنے آپ کو یہ کہہ کر بری کرلیا تھا کہ میں نے تو اس پر معافی مانگ لی ہے۔ پرویز مشرف نے انہیں جن وجوہات کی بنیاد پر عہدے سے ہٹایا تھا وہ وجوہات ابھی بھی اپنی جگہ قائم ہیں اور یوں چیف صاحب کے عہدے پر ایک سوالیہ نشان مسلسل لگا ہوا ہے۔

دوسری جانب لندن کے سرکاری دورے میں افتخار چوھدری صاحب نے ایک ایسے جرائم پیشہ شخص سے ملاقات کی ہے جو کراچی میں بہت سے مقدمات میں مطلوب ہے اور اسکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں بھی شامل تھا۔ وہ پاکستان سے فرار ہو کر لندن پہنچا اوریہاں اس نے چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ تصاویر میں چیف صاحب اس سے بہت خوشدلی کے ساتھہ مصافحہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ یہ مسکراہٹ صاف ظاہر کرتی ہے کہ چیف صاحب اسے یا تو پہلے سے جانتے تھے یا تعارف ہونے پر مسکرا رہے ہیں۔ اگر ایسا انکے علم میں لائے بغیر کرایا گیا تھا تو یہ علم ہوتے ہی کہ وہ کون شخص ہے باقاعدہ سرکاری وضاحت آنی چاہیئے تھی مگر کئی روز گذر جانے کے بعد بھی کوئی وضاحت نہ آئی جس سے صاف ظاہر ہوجاتا ہے کہ چیف جسٹس صاحب یا تو اسے جانتے تھے یا انہیں اسکی کوئی فکر نہیں کہ وہ کتنا بڑا مجرم ہے۔ یہاں تو پھر بہت سے ضمنی سوالات بھی اٹھتے ہیں۔
http://newslinekarachi.com/index.htm

[ Next Thread | Previous Thread | Next Message | Previous Message ]

Replies:
Subject Author Date
Chief Justice of pakistan Meets Gangster CriminalAhmed06:18:10 06/07/12 Thu


[ Contact Forum Admin ]


Forum timezone: GMT-8
VF Version: 3.00b, ConfDB:
Before posting please read our privacy policy.
VoyForums(tm) is a Free Service from Voyager Info-Systems.
Copyright © 1998-2019 Voyager Info-Systems. All Rights Reserved.